اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومتوں میں گھُس بیٹھنے والوں کو خبردار کرتا ہوں ، عمران خان

حکومتوں میں گھُس بیٹھنے والوں کو خبردار کرتا ہوں ، عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتوں میں گھُس بیٹھنے والوں کو میں خبردار کرتا ہوں کہ اس مِس ایڈونچر سے گریز کریں۔

 

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے جیل سے اپنے اہلِ خانہ کے ذریعے بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بالکل واضح اور دوٹوک انداز میں دو تہائی اکثریت سونپنے پر میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ عوام کا کثیر تعداد میں انتخابی عمل میں شرکت کیلئے نکلنا نہایت حوصلہ افزاء تھا۔ عوام نے جس طرح خواتین اور بچوں سمیت اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے اس سے صحیح معنوں میں جمہوریت کی روح زندہ ہوئی ہے۔

 

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس پورے مرحلے کے دوران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جس محنت اور جانفشانی سے ہمارے سوشل میڈیا نے کام کیا ہے اس کی میں بطورِ خاص تحسین کرنا چاہتا ہوں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں مزاحمت کی سکت اور صلاحیت سے لیس ان پولنگ ایجنٹس کی خدمات کو بھی سراہتا ہوں جنہوں نے دھونس اور دھمکیوں کے ناروا سلسلے کے باوجود ڈٹ کر اپنے فرائض سرانجام دیے اور فارم 45 کا حصول یقینی بنایا۔

 

 

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چونکہ پاکستان کے عوام نہایت واضح اور دوٹوک انداز میں اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، چنانچہ اب پاکستان کو شفاف انتخابات اور جمہوریت کی اشد ضرورت ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر حکومتوں میں گھُس بیٹھنے والوں کو میں خبردار کرتا ہوں کہ اس“مِس ایڈونچر“ سے گریز کریں۔ عوام کے ووٹ پر دن دیہاڑے ایسے ڈاکے سے شہریوں کی توہین ہی نہیں ہوگی بلکہ ملکی معیشت تباہی کے گھڑے میں مزید گہرائیوں میں جا پڑے گی۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی منشا پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کرے گی، میں نے اپنی جماعت کو واضح طور پر ہدایات دی ہیں کہ پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت کسی بھی ایسی سیاسی جماعت سے معاملہ سازی ممکن نہیں جس کے دامن پر عوام کا مینڈیٹ چُرانے کے داغ ہوں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481