اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سیاسی تعاون پر متفق ہوگئے۔

 

بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،

 

جس میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی۔

 

شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

 

مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کی تجاویز کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں رکھا جائے گا۔

 

مسلم لیگ ن کے وفد میں اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق، احسن اقبال، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب اور شزا فاطمہ شامل تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481