اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا جواں سال بیٹا شہید

0a0ce15b 91d3 4920 9499 fefb707cd766

اسرائیل نے بمباری کر کےحماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے جواں سالبیٹے کو شہید کر دیا.حازم ہنیہ کی عمر محض 22 سال تھی اور وہ مقامی کالج کے طالب علم تھے.

تفصیلات کے مطابق غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم ہنیہ اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حکومت سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اطلاع دی گئی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا گیا۔

مقامی فلسطینی میڈیا نے ان سوشل میڈیا دعوے کی بنیاد پر کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور پر تبا ہوگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اس عمارت میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کچھ افراد مقیم تھے۔ حملے میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم ہنیہ کی شہادت کی غیر مصدقہ اطلاع ہے۔حماس کی جانب سے فی الوقت ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں گئی اور نہ ہی اس حوالے سے اسماعیل ہنیہ کا کوئی بیان منظر عام پر آیا ہے جو اس وقت کسی نامعلوم پر مقیم ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حازم ہنیہ کی عمر محض 22 سال تھی اور وہ کالج کے طالب علم تھے۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مزاحمتی قائدین پر عام شہریوں کی قربانی اور خود محلات اور سرنگوں میں رہنے کا الزام لگایا جاتا ہے.مگر یہاں مزاحمتی قائدین اپنے خون اور اپنے بچوں کے خون سے قیمت ادا کر رہے ہیں! اسماعیل ہنیہ کے بھائی، پوتے، پوتی اور کئی اہل خانہ پہلے بھی قربان ہو چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481