اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی نے کراچی کے انتخابی نتائج کالعدم قراردینے کا مطالبہ کر دیا

جماعت اسلامی نے کراچی کے انتخابی نتائج کالعدم قراردینے کا مطالبہ کر دیا
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عام انتخابات میں جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی سیٹیں چھیننے اور مینڈیٹ پر قبضے کے خلاف اسٹار گیٹ، شاہراہ فیصل پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوا یم کو کراچی پر مسلط کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا تھا وہ لکھے ہوئے فیصلوں کا اعلان سنا کر شرمناک انداز میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کرتا رہا،کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور ان تمام نشستوں کے فارم ہمارے پاس موجود ہیں، امیرجماعت اسلامی پاکستان نے فیصلہ کیا ہے ہم جعلی مینڈیٹ کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے نتائج ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے ساتھ سڑکوں پر بھی عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور نتائج کالعدم کروائیں گے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان کو انتخابی حقائق کے حوالے سے خط ارسال کردیا ہے، کراچی کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کیا ہے۔پورے پاکستان اور کراچی کے نتائج میں فرق ہے، عوام نے جماعت اسلامی کو عام انتخابات میں بلدیاتی انتخابات سے زیادہ ووٹ دیے ہیں۔آزاد امیدوار جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کا مقابلہ کریں،اہل کراچی مایوس ہو کر گھر میں نہ بیٹھیں،طویل جدوجہد ہے جو نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔انتخابات کی گہما گمی میں انٹر میڈیٹ کے غلط نتائج کو نہیں بھولے ہیں،ہم اسے بھی کالعدم کروائیں گے۔
 حافظ نعیم الرحمن نے اسٹار گیٹ پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کراچی سمیت پورے ملک میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔جعلی مینڈیٹ کو نافذ کر کے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں شرمناک طریقے سے دھاندلی کر کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام پر مسلط کیا ہے۔ایم کیوا یم اور پیپلزپارٹی نے کراچی کے عوام تعلیم سے محروم کیا، کے ایم سی میں ملازمتوں کی بندر بانٹ کر کے گھوسٹ ملازمین کو بھرتی کیا۔پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم چھین کر کلاشنکوف پکڑائے۔ایم کیوا یم نے اپنے ہی نوجوانوں کو مخبریاں کر کے پکڑوائے۔ہم جعلی مینڈیٹ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کراچی میں دفن ہوچکی ہے اب یہ ٹھپہ کے قابل بھی نہیں رہے، انہیں پہلے سے بیلٹ پیپرز فراہم کردیے گئے تھے۔ایم کیوام کے لوگ جب پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ بکس جعلی ووٹ ڈال ڈال رہے تھے تو ہماری مائیں بہنیں انہیں روک رہی تھیں۔ہر طرح کی سازش کو ناکام بنایا گیا تو انہوں نے آراوز اور ڈی آراوز کو دھمکانا شروع کردیا۔ہم چیف الیکشن کمشن سے کہنا چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم نے کراچی میں ایک صوبائی اسمبلی کی نشست تک نہیں جیتی۔یہ فراڈ، جعلی اور آراوز کا لکھا ہوا مینڈیٹ ہے جس میں ایم کیوا یم کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں بانٹی گئیں۔کراچی کے عوام جدوجہد کرنے کے لیے تیار ہیں، جعلی اور فراڈ مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا، آر اوز نے نتیجہ سنایا ہی ہے تو ایم کیو ایم کے ایک صاحب پھڑپھرانے لگ گئے ہیں۔ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے پھرایم کیوایم میں شامل ہونے کے بعد کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی بلدیاتی ادارے چھوڑدے۔ہم ان سے واضح کہہ دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی صورت بلدیاتی ادارے نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی عوامی مینڈیٹ سے پیچھے ہٹیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481