اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: داعش کا دہشتگرد ہلاک

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: داعش کا دہشتگرد ہلاک

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: داعش کا دہشتگرد ہلاک

 

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے ہائی پروفائل دہشت گرد کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے دہشتگرد سورت گل عرف سیف اللّٰہ کو ہلاک کر دیا۔

 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،

 

علاقے میں موجود دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481