Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات میں زلزلےکے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات میں زلزلےکے جھٹکے

 

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

خیر پختونخوا کے علاقوں مہمند، شبقدر ، باجوڑ ،ضلع خیبر ، شمالی وزیرستان اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

لوئر دیر، مالاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے۔

پنجاب میں راولپنڈی، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چکوال اور گردو نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.9 تھی، زلزلے کی گہرائی 142 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کےدارالحکومت کابل میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481