اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی: ٹی ایل پی کارکنوں، پولیس کے درمیان جھڑپیں

کراچی: ٹی ایل پی کارکنوں، پولیس کے درمیان جھڑپیں

کراچی میں نمائش چورنگی پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں،پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ بھی کی۔

تحریک لبیک کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ٹی ایل پی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تمام کارکنان نمائش پر جمع ہوں تاہم پولیس کی جانب سے اس اعلان کے بعد بھاری نفری تعینات کر دی گئی، جب کارکنان نمائش سگنل، نشتر پارک اور سولجر بازار کی جانب جمع ہوئے تو پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔

اس دوران 10افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481