اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات ملتوی

نواز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات ملتوی

 

عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ، آصف زرداری اور نوازشریف کی جاتی امرا میں ہونیوالی ملاقات ملتوی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرکے پھر قدم آگے بڑھایا جائے گا، آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی آج جاتی امرا میں ملاقات طے تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمپین میں تنقید پر گلے شکوے کئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481