اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ

حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، پی ٹی آئی کا دعویٰ

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، وفاق اور خبیرپختونخوا میں ہم اکثریتی پارٹی ہیں

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معظم بٹ نے کہا کہ آرٹیکل 17 کے تحت اپنے امیدواروں کا گروپ بنا کر حکومت قائم کر سکتے ہیں، کسی سے اتحاد کر کے حکومت قائم کرنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو آزاد کہہ رہا ہے، پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں نے کاغذات نامزگی میں پی ٹی آئی کا ہی حوالہ دیا تھا۔

معظم بٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے، پی ٹی آئی کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا، مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہم نے فہرست دے رکھی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ آئین کے تحت ہم ان مخصوص نشستوں کو کلیم کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا وجود ہے، مخصوص نشستوں کے لیے پی ٹی آئی فہرست پر الیکشن کمیشن غور کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481