اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے شکست کے بعد قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے انتخابی نتائج چیلنج کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے،

 

125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کر دیا گیا، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے

 

، یاد رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ کم تورغر سے ہار گئے ہیں اور انہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز شریف کو 80 ہزار 382 ووٹ ملے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481