اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

گجرات میں چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی
گجرات میں چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی ریلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجےمیں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

 

پولیس نے کہا کہ قیصرہ الٰہی کی ریلی پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نےفائرنگ کی۔وہ کارکنوں کے ساتھ رزلٹ تبدیل ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں۔

دوسری جانب چوہدری پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ این اے 64 کا رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج پر حملہ ان گاڑیوں نے کیا ہے ،اس کے بعد فائرنگ کر کے 2 آدمی زخمی کر دیے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481