اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی آئی خان،پولیس موبائل پر بم حملہ، 5 اہلکار شہید، 4 زخمی

ڈی آئی خان،پولیس موبائل پر بم حملہ، 5 اہلکار شہید، 4 زخمی

ڈی آئی خان،پولیس موبائل پر بم حملہ، 5 اہلکار شہید، 4 زخمی

 

ڈی آئی خان: انتخابات کے لیے سکیورٹی پر تعینات ایلیٹ فورس کی موبائل وین پر بم حملے  میں 5 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سےپولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

 

 

تھانہ کلاچی کی حدود میں ایلیٹ فورس کی موبائل وین پر بم حملے میں سب انسپکٹر سمیت 5 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔

 

حملے کا نشانہ بننے والی پولیس موبائل گرہ اسلم پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی پر تعینات تھی،

 

جس میں سب انسپکٹر خانزادہ اور دیگر اہل کار سوار تھے۔ نامعلوم دہشت گردوں کی ان جانب سے حملے کے بعد اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

 

واقعے کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

 

جب کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

 

شہید ہونے والے اہل کاروں میں سب انسپکٹر سلطان یوسف خان، ڈرائیور ذیشان ‘ کانسٹیبل محمد

 

صابر‘کانسٹیبل اسرار احمد اور کانسٹیبل علی محمد شامل   ہیں جب کہ زخمی اہل کاروں میں جہان دوست‘ دوست محمد‘ مشتاق وغیرہ شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481