اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راجہ ناصر راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہے: اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان

راجہ ناصر راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہے: اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

 

اسلام آباد پولیس نے راجہ ناصر کے راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہونے کا بیان دے دیا، اے آئی جی اسلام آباد پولیس عدالت میں پیش ہوئے،

 

اے آئی جی پولیس نے بتایا کہ راجہ ناصر کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

 

عدالت نے راجہ ناصر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،

 

جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم دیا کہ سی پی او راولپنڈی راجہ ناصر کو عدالت میں پیش کریں۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او مورگاہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481