اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹکٹ سےمحروم محسن عباسی کو سٹیج پربھی نہ چڑھنےدیاگیا

e0a32f1e 0907 4ba7 bdf6 679ad66306b4

مری سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیگی رہنما وسابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 سردار محسن عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کیلئے جیلیں کاٹیں،بہت صعوبتیں برداشت کیں اور مسلم لیگ کاجھنڈا ہمیشہ بلندرکھا لیکن میاں محمدنواز شریف کے مری میں جلسہ عام کے موقع پر ہمیں سٹیج پر جانے کی اجازت نہ دی گئی۔یہ بڑی زیادتی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی حلقہ این اے 51 سے ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی اوراعلان کیاتھا کہ ٹکٹ  نہ ملنے پر جس کو بھی پارٹی ٹکٹ دے گی اس کی حمایت کرون گا لیکن ہماری قربانیوں کا یہ صلہ ملاکہ قائد میاں محمدنواز شریف کے سٹیج پر بھی جانے نہیں دیاگیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں محسن عباسی تواتر سے یہ دعوٰی کرتے رہے ہیں کہ انہیں این اے 51 سے نواز لیگ کا ٹکٹ مل رہا ہے اور قیادت نے یہ بات کنفرم کر دی ہے تاہم بعد ازاں ان کیخلاف چیک باؤنس ہونے کا ایک مقدمہ سامنے آ گیا جسے انہوں نے اپنے خلاف سازش سے تعبیر کیا اور پارٹی قیادت کیخلاف دھواں دھار پریس کانفرنس کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481