اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے خود استعفے دے رہے ہیں،نوازشریف

مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے خود استعفے دے رہے ہیں،نوازشریف

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے کہتے تھے ساری زندگی کیلئے نااہل کردیا ،آپ کے سامنے کھڑا ہوں ، مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے آج خود استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں۔

مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا کہ میں کل مری پہنچا تو راستے میں بڑی ٹریفک تھی، سب سے پہلے ملک کی خوبصورت ترین میٹل روڈ بنی تو وہ راولپنڈی سے مری کی بنی، مری میرا دوسرا گھر ہے ، دل سے کہہ رہا ہوں آپ سے مجھے بہت پیار ہے،1950 میں پیدا ہوا، 1956 میں پہلی مرتبہ میں مری آیا، بہت سالوں کے بعد مری کے عوام سے مخاطب ہوں، مجھے مری کے عوام سے دور کردیا گیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس ہے، میرےجانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا پھر مجھے کیوں نکالا ؟ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، میرے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا آج 38 لاکھ کا ہے، نوازشریف کا زمانہ اچھا تھا یا اب والا اچھا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نکال دیا گیا اور میری جگہ اس کو لائے جس نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا نوکری ملی، ہاتھ کھڑا کرو، وہ کٹے بچے کہاں گئے؟ وہ مرغیاں، وہ انڈے کہاں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری کا کتنا بڑا جھوٹ بولا، کہا کہ لوگوں کو 50 لاکھ گھر دیں گے، کسی کو گھر ملا؟ دال میں کچھ کالا ہے، چور کی داڑھی میں تنکا ہے، یہ کہتے تھے کہ یوتھ ہمارے ساتھ ہے، ان کے ساتھ کون سی یوتھ ہے، اصل یوتھ ہمارے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری میں ہسپتال بھی بننا چاہیے، دانش سکول، یونیورسٹی کیمپس بھی ہونا چاہیے، ہم یہاں پر ایک موٹروے بھی بنائیں گے، مری کے چاروں طرف موٹروے آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کندھے سے کندھا ملا کرن لیگ دوبارہ اس ملک کی تعمیر کرے گی، آج یوم کشمیر ہے، ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481