اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک میں مزید بارش اور برفباری کب تک ہوگی؟

ملک میں مزید بارش اور برفباری کب تک ہوگی؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،

 

محکمہ موسمیات نے 4 فروری تک ملک میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔

 

جڑواں شہروں اور اس کے گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹر میں شدید ژالہ باری سے ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

سید پور ویلج میں 9 اور گولڑہ میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

جبکہ شمس آباد میں 10 اور چکلالہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا،

 

نالہ لی میں گوالمنڈی اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کہ سطح بلند ہو گئی۔

اس کے علاوہ مری اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے،،شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481