اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت میں آیا تو پہلے دن ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، بلاول

حکومت میں آیا تو پہلے دن ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا، بلاول

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 2013 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو دہشتگردوں نے الیکشن لڑنے کا این او سی دیا۔

ملاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی کو تو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، 2018 کے الیکشن میں پی پی کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی گئی۔

بلاول نے کہا کہ یہ کہتے تھے موسم خراب ہے، دہشتگردی کا خطرہ ہے، ہم تمام مسائل کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، شہادتیں قبول کیں، اب 8 فروری کو عوام کے پاس اپنا اصل نمائندہ منتخب کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی ہے، سابق وزیراعظم کی سزا پر جشن نہیں مناسکتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کا وعدہ کرکے نفرت کی سیاست کی، بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کو مکافات عمل دیکھنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کہتا تھا کہ میں ان کو رلاؤں گا، آج خود رو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے پر دلی افسوس ہے۔

بلاول نے سوال کیا کہ کیا آپ مجھے 8 فروری کو اپنا وزیراعظم منتخب کریں گے؟ کیا ن لیگ والے ووٹ کی عزت کررہے ہیں؟ وقت آگیا عوام ایک نئی سوچ اور سیاست کو ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ چوتھی بار والی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آیا تو پہلے دن ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی وہ جماعت ہے جو شیر کا راستہ روک سکتی ہے، آپ ہماری شکل پسند کریں یانہ کریں میدان میں ہم ہیں اور وہ ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481