اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مچ، کولپور کمپلیکس پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان، 2 شہری شہید

مچ، کولپور کمپلیکس پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان، 2 شہری شہید

 

مچ، کولپور کمپلیکس پر خودکش بمباروں سمیت دہشت گردوں نے حملہ کیا،

 

فائرنگ کے شدید تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 2 معصوم شہری بھی شہید ہوئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مچ، کولپور کمپلیکسز پر حملہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پر علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کے بےلوث عزم کا ثبوت ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481