اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کی مشترکہ مشق البدر 8 کا آغاز

پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کی مشترکہ مشق البدر 8 کا آغاز

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں دو ہفتے طویل مشترکہ مشق البدر 8 کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق البدر میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈز کے دستوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

البدر پاکستان اور بحرین کے درمیان انسداد دہشت گردی شعبے میں سالانہ مشترکہ مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان اور بحرین نے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کےلیے جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481