اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران میں پاکستانیوں کا قتل، لواحقین کا بہاولپور میں احتجاج

ایران میں پاکستانیوں کا قتل، لواحقین کا بہاولپور میں احتجاج

 

ایران کے شہر سروان میں جاں بحق ہونے والے 9 پاکستانیوں میں شامل بہاولپور کے 2 نوجوانوں کے قتل پر لواحقین نے احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین نے ذخیرہ اوور ہیڈ برج کے قریب قومی شاہراہ بلاک کردی، احتجاج کے باعث احمد پور شرقیہ روڈ بھی بلاک ہوگیا جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔

ایران میں مزدوروں کے قتل پر لواحقین نےکراچی روڈ پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے روڈ پر ٹائر بھی جلائے اور ٹریفک بلاک کر دیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے انتظامات نہ کیے گئے تو احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت علی پور کے افراد کی لاشیں واپس لانے میں مدد کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481