اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبدللہیان جی ایچ کیو کے دورہ کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اہم ملاقا ت کی

 

جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے فریقین نے تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے تاریخی باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی مرکزیت پر زور دیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے معزز مہمان سے کہا کہ دہشتگردی مشترکہ خطرہ ہے

 

جس سے باہمی تعاون سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

 

دونوں ممالک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

 

دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

 

برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481