اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صنم جاوید ضمانت ملتے ہی دوبارہ گرفتار

صنم جاوید ضمانت ملتے ہی دوبارہ گرفتار

لاہور: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو ایک مقدمے میں ضمانت ملتے ہی دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت پر جج نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے

 

صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

 

صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ میری موکلہ کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔

 

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسایا۔

 

ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے

 

تھانہ شادمان میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481