اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ اور پی پی 6 مری کے چند امیدواروں کا موازنہ

سرکل بکوٹ اور پی پی 6 مری کے چند امیدواروں کا موازنہ

سرکل بکوٹ اور پی پی 6 مری کے چند امیدواروں کا موازنہ

اگر ہم عمومی حالات کا جائزہ لیں تو تین عشرے پیشتر دونوں علاقوں کے اکثر علاقوں میں پسماندگی اور مایوسی قدر مشترک ٹھہرے گی۔

آج تین عشروں بعد الیکشن 2024 میں پی پی 6 مری سے درج ذیل میرے چار دوست امیدوار ہیں۔  یہ سب سیاست دان نہیں بلکہ وژن رکھنے والے لیڈر ہیں۔

نعمان عباسی

نعمان عباسی "پہاڑی زبان اساں نی پچھان” گروپ میں ہمارے ساتھ ایک مؤثر منتظم اور لکھاری کے طور پر موجود ہیں۔ وہ شاعر ہیں، ادیب ہیں، صحافی ہیں اور بہت اچھے مقرر ہیں۔ اردو، انگریزی اور پہاڑی میں سہولت سے لکھتے ہیں۔
اسی گروپ سے احباب نے "مری ڈویلپمنٹ فورم” تشکیل دیا جس کے اکثر انقلابی منصوبے نعمان عباسی کے ذہن رسا کی اختراع تھے۔ آج پورے پاکستان میں ایم ڈی ایف کے چرچے ہیں۔ سیلاب کے دنوں میں متاثرین کی امداد ہو، تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا کٹھن کام ہو یا یوتھ اینڈ ویمن افیئرز ہوں ایم ڈی ایف قومی سطح کے معیاری منصوبوں کے ساتھ کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہے۔

انھی احباب نے سیاست کو خدمت سے جوڑنے کے لیے نئی سیاسی جماعت "عام آدمی لیگ” تشکیل دی۔ اسی پلیٹ فارم سے نعمان عباسی ایم پی اے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ لیکن وہ نعرے بازی کے بجائے وژن 2035 جیسا منشور عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ وہ عام آدمی کو باشعور بنانا چاہ رہے ہیں۔ وہ مقامی روزگار کے مواقع پیدا کر کے ہر فرد کو ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی اقدار اور روایات کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ وہ مادری زبانوں کے فروغ کے لیے اداروں کے قیام اور عملی کوششوں کی بات کرتے ہیں۔ وہ کوہسار کے قدرتی حسن کی بحالی کی بات کرتے ہیں۔ وہ کوہسار میں عالمی معیار کے تعلیمی اداروں کی سہولت کی بات کرتے ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر وہ بہ بانگ دھل یہ اعلان کرتے ہیں الیکشن میں جیت سے ان کے کام میں سرکاری اداروں کی شمولیت سے فلاحی کاموں کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے لیکن ان کے ہار جانے سے جاری منصوبوں کی رفتار کار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سفیان عباسی

مری ایکسپریس وے ٹال پلازہ والوں نے بدمعاشی دکھائی۔ مقامی لوگوں کو اپنے گھر جاتے ہوئے بھی ٹال ٹیکس دینا پڑتا تھا۔ سفیان عباسی نے اس ظلم کے خاتمے کے لیے تقریریریں کرنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا اور عدالت سے فیصلہ لے کر آ گیا کہ مقامی لوگ اس ٹیکس سے مستثنی ہیں۔
سانحہ مری میں برف باری کے دوران ٹریفک جام میں پھنس کر قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ مقامی آبادی نے مدد، امداد اور ایثار و قربانی کی مثال قائم کی۔ لیکن سوشل میڈیا اور میڈیا کے ذریعے مقامی لوگوں کی کردار کشی اور تذلیل و توہین کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سفیان عباسی ایک بار پھر کیس لے کر عدالت پہنچ گیا۔ اور عدالتی فیصلے نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا۔
بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے عدالتی سٹے آرڈر آیا تو اس کے خلاف لاکھوں روپے خرچ کر کے سفیان عباسی نے سب سازشوں کو ناکام بنایا اور آج اہل کوہسار ایک گھنٹے میں اسلام آباد سے مری پہنچ جاتے ہیں۔ اس منصوبے سے پہلے صرف بھارہ کہو سے گزرنے کے دوران ایک گھنٹہ صرف ہوتا تھا۔
رفاہ ڈویلپمنٹ فورم کے انقلابی منصوبہ جات علاقائی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا بہترین راستہ ہیں اور ان منصوبہ جات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
علمی و ادبی تقاریب میں سفیان عباسی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور ان کی حوصلہ افزائی میں کسی سے پیچھے نہیں۔
تعلیم کے شعبے میں سفیان عباسی کی کارکردگی مثالی ہے۔ جب ہم گورنمنٹ ہائی سکول اوسیاہ کے طالب علم تھے تب ان کے علاقے کے اساتذہ پڑھانے کے لیے اور طلبا پڑھنے کے لیے اوسیاہ آتے تھے۔ آج معاملہ اس کے برعکس ہے۔ اور اس سلسلے میں مزید بہتری لانے کے لیے سفیان عباسی ہمہ وقت جدوجہد میں لگا رہتا ہے۔
اپنی روایات و اقدار کی بحالی کے لیے سفیان عباسی ہر فورم پر آواز اٹھاتا ہے۔ وہ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اس عنصر پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ وہ پہاڑی زبان سے محبت کرتا ہے۔ تقاریب میں شامل ہوتا اور شعرا و ادبا کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس سلسلے وہ ہمیشہ سیاسی وابستگی کو پس پشت ڈال کر صرف پہاڑی زبان کے فروغ کو مدنظر رکھتا ہے۔

ایڈوکیٹ نذیر عباسی

آپ کا تعلق مسوٹ سے ہے۔ ہمارے ترقی پسند، باشعور اور پڑھے لکھے احباب کے گل دستے کا خوب صورت پھول ہیں۔ پی پی پی کے ٹکٹ پر ایم پی اے کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔
تعلیم کے شعبے میں پسماندگی دور کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے۔ کوہسار یونیورسٹی کے قیام کے وقت کالجوں کے انضمام کے خلاف موثر آواز اٹھائی۔ اس وقت انھوں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا آج وہ تلخ حقیقت بن کر ہمارے سامنے کھڑے ہیں۔ وہ اس امر کے خلاف تھے کہ ایک یونیورسٹی کے قیام کے لیے ایک شاندار تاریخ رکھنے والے بوائز اینڈ گرلز کالج کا وجود ہی مٹا دیا جائے۔ یہاں بسنے والے اکثر لوگ سکول کے بعد پرائیویٹ کالجوں کی فیسیں ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ۔ اس لیے کالجوں کے انضمام سے مقامی آبادی کی اکثریت کی تعلیم میٹرک تک محدود ہو جائے گی۔
نذیر عباسی غریب لوگوں کو مفت قانونی رہنمائی فراہم کرنے اور ان کے قانونی حقوق کی جنگ لڑنے کے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔
نذیر عباسی عام آدمی کے روپ میں احباب کے درمیان اٹھتا بیٹھتا ہے۔ وہ مہنگی گاڑی، کلاشنکوف بردار محافظ، اور جاگیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ ٹھاٹھ باٹھ اور تصنع و تکلف سے کوسوں دور یاروں کا یار ہے۔
پہاڑی زبان و ادب کی تقاریب میں وہ مہمان خصوصی اور صدر کے بجائے عام کارکن کے طور پر شریک ہوتا اور ہمارا ہاتھ بٹاتا ہے۔ وہ جب پہاڑی زبان کی بات کرتا ہے تو اس میں خلوص، محبت اور درد مندی چھلکتی دکھائی دیتی ہے۔

ایڈوکیٹ نزاکت حسین عباسی

 

نزاکت عباسی ہمارے نوجوان دوست ہیں۔ بڑے خواب رکھتے ہیں۔ بہت متحرک ہیں۔ رفاہ اور فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ پاکستان بھر میں مفاد عامہ کے مقدمات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

، تعلیم کے شعبہ میں خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں۔ ان کا ایقان ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ ان کو معیاری تعلیم کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کے مواقع فراہم کرنے سے ہم کل کے لیے بہتر قوم تیار کر سکتے ہیں۔
یہ بھی ضلع مری سے امیدوار صوبائی اسمبلی ہیں ۔ ان کی اولین ترجیح مری اور کوٹلی ستیاں کے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے۔

اپنی روایتوں اور قدروں سے جڑے عوامی آدمی ہیں۔ یاروں کے یار ہیں۔ سماجی خدمت ان کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ نہایت خوش اخلاق، مہذب اور خوش گفتار ہیں۔

اپنی ماں بولی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ مادری زبان کی تقریبات، کتابوں کی رونمائی اور مشاعروں میں بہ اہتمام شرکت کرتے ہیں حال آنکہ ایسی تقریبات سے کسی مادی فائدے کی توقع نہیں ہوتی۔

کئی فلاحی و رفاہی منصوبے مکمل کیے اور کئی پر ابھی بھی کام جاری ہے۔ دیگر سیاسی شخصیات کی کردار کشی کے بجائے اپنے منشور کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ سیاست خدمت خلق اور اللہ کی رضا و خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

مذکورہ بالا چار دوستوں کے مختصر ترین تعارف کے پیش کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ سرکل بکوٹ کے امیدواروں سے بھی مطالبہ کریں کہ وہ ماضی کے کارنامے اور مستقبل کے منصوبے عوام کی عدالت میں پیش کریں۔

راشد عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481