اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور

صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور

 

انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعدازگرفتاری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

 

وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیاکہ ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا ،

 

ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔

 

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا ،

 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

 

واضح رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481