اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ملازم کا موقف سامنے آگیا

راحت فتح علی خان کے تشدد کا شکار ملازم کا موقف سامنے آگیا

لاہور: پاکستانی سروں کے سلطان راحت فتح علی خان کے تشدد کا نشانہ بننے والے ملازم کا موقف سامنے آ گیا۔

ملازم نوید حسنین نے اپنا ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں اسکا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد اور میں انکا شاگرد ہوں،

 

ہمارا شاگردی کا سلسلہ 40 سال سے چلتا آ رہا ہے، استاد ہونے کے ناطے وہ مجھے مار یا ڈانٹ ڈپٹ کرسکتے ہیں۔

 

ملازم نوید حسنین نے کہا کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب جھو ٹ کا پلندہ ہے،

 

ویڈیو میں جس بوتل کا ذکر ہوا وہ دم والے پانی کی بوتل کا تھا جو مجھ سے گم ہوگیا تھا، دم والے پانی کی بوتل راحت فتح علی خان کے مرشد نے انہیں دی تھی۔

ملازم نوید نے کہا کہ میرے والد کا راحت فتح علی خان سے 40 سالہ تعلق ہے، ویڈیو میں میرے والد بھی موجود ہیں،

جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی اس نے سازش کی اور وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481