اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں

راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں

 

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ 8 فروری کو شیر کے شکار کا لگ پتہ جائے گا،8 فروری کو شیر پر مہر لگائیں،

 

وعدہ کرتا ہوں کامیاب ہو کر راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔

راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ لیاقت باغ کی تاریخ ہے کہ یہاں

بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر قربانی دی،ان کاکہناتھا کہ میاں نواز شریف نے جو وعدے کئے پورے کئے

 

،شیخ حرم نے راولپنڈی میٹرو کی بس سروس کی بھرپور مخالفت کی تھی،ہمارے بعد جو لوگ آئے انہوں نے صرف گالم گلوچ کی ،

 

ہماری حکومت بنی تو راولپنڈی کو بلیو ٹرین بنا کر دیں گے، حنیف عباسی کے کہنے پر راولپنڈی میں دل کے امراض کا ہسپتال بنا

 

،میں نے راولپنڈی میں بذریعہ جہاز سٹی سکین منگوا کر مہیا کی۔

 

صدر ن لیگ کاکہناتھا کہ رنگ روڈجلد مکمل کیا جائے گا تیس ارب سے پانی کا منصوبہ مکمل ہو گا ،

 

تیس ارب کے منصوبے کی منظوری بھی میں نے دی،ان کاکہناتھا کہ آئی جے پی روڈ پربجلی سے بسیں چلائی جائیں گی،

 

مری میں لینڈ سلائیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے کام کیا

 

شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف نے ذہین طلباکو لاکھوں لیپ ٹاپ دیئے،

 

8 فروری کو فیصلہ ہونا ہے کہ کس نے عوام کو دھوکہ دیا کس نے خدمت کی،ایک سیاسی لیڈر نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی،

 

نواز شریف سے مناظرہ کر لو ثابت ہو جائے گا کس نے کام کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481