اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران میں پاکستانیوں کا قتل کیسے ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایران میں پاکستانیوں کا قتل کیسے ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایران میں پاکستانیوں کو کیسے قتل کیا گیا؟ مقتول زبیر کے دوست نجیب الرحمان نے بتادیا۔

ایران کے علاقے سراوان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 9 پاکستانی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے،

 

جاں بحق ہونے والے دو پاکستانیوں کا تعلق لودھراں سے تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔

 

پاکستانیوں کےقتل پر ایران میں موجود مقتول زبیر کے دوست نجیب الرحمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

 

فائرنگ سے اظہر جاں بحق اور اس کا بھائی بھی زخمی ہوا۔

نجیب الرحمان کا کہنا ہے کہ مقتول اظہر کے زخمی بھائی نے بتایا کہ 2 مسلح افراد کوارٹر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی۔

 

مقتول زبیر کے دوست نے کہا کہ اظہر کے زخمی بھائی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات ڈیڑھ 2 بجے پیش آیا، جس میں 9 افراد جاں اور 3 زخمی ہوئے۔

 

نجیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کوارٹر کا فاصلہ مقتولین کے کوارٹر سے تھوڑے فاصلے پر ہے، کوارٹر کے فاصلے اور سردی کی وجہ سے فائرنگ کی آواز نہیں آئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481