اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدور قتل

ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدور قتل

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 پاکستانی مزدوروں کو گولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔

 

ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر واقعہ کی تصدیق کی۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا، زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل وقوعہ اور اسپتال کا دورہ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین نے بتایا کہ ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کی لاشیں پاکستان منتقل کرانے کے لئے لواحقین اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ گئے

 

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے لواحقین کو مکمل تعاون کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

لواحقین نے بتایا کہ یہ لوگ گزشتہ 8 -10 برس سے ایران میں محنت مزدوری کرتے تھے،

 

دہشت گردوں نے گھر میں داخل ہو کر ایک ایک کو چن چن کر گولیاں مار کر شہید کیا۔

 

مسلح افراد نے کوارٹر کے مختلف کمروں میں سوئے ہوئے مزدوروں کو اکٹھا کرکے قتل کیا

 

واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات کے مطابق ایران میں مسلح افراد نے کوارٹر کے مختلف کمروں میں سوئے ہوئے پاکستانی مزدوروں کو اکٹھا کیا

 

اور فائرنگ کرکے 9 مزدوروں کو قتل اور3 کو شدید زخمی کردیا۔

 

علاہ ازیں جاں بحق افراد میں سے 2 کا تعلق لودھراں کے علاقے گیلے وال سے تھا، جاں بحق افراد میں زبیر اور اس کا بھانجا ابوبکر شامل ہے۔

 

جاں بحق اور زخمی افراد گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔

 

مقتول زبیر کا بھائی محسن نے بتایا کہ بھائی اور بھانجا کئی برس سے بغیر ویزے کے بارڈر کراس کرکے ایران کے علاقے سراوان آتے جاتے رہتے تھے۔

 

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھائی اور بھانجے کی لاشیں فوری طور پر ہمارے گھر پہنچائی جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481