اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عام انتخابات 2024ء،ن لیگ آج اپنا منشور پیش کرے گی

عام انتخابات 2024ء،ن لیگ آج اپنا منشور پیش کرے گی

عام انتخابات 2024ء کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) آج اپنا منشور پیش کرے گی، منشور کا نام ”پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو“ رکھا گیا ہے۔

منشور کے اعلان سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ہوں گے،

 

اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے منشور میں ’پاکستان کو نواز دو، 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں‘ کا بیانیہ بنایا گیا ہے،

 

ایس آئی ایف سی سے جڑے پراجیکٹ کو لیکر چلنے کا وعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ عوام کو ریلیف دینے کے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے،

 

بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481