اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے نے اسرائیلی بربریت کو بے نقاب کر دیا،صدر مملکت

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے نے اسرائیلی بربریت کو بے نقاب کر دیا،صدر مملکت

 

صدرمملکت عارف علوی نے غزہ میں نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بہترین ہے،

اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں معصوم شہریوں کی نسل کشی اور خونریزی کو روکنا ہوگا،

 

فیصلے نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی غیر انسانی کارروائیوں اور بربریت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

 

صدر مملکت نے مزید کہا کہ اسرائیل نے خواتین، بچوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں،

 

خوراک کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ

 

عالمی برادری، سلامتی کونسل اسرائیل کو فلسطین میں مزید خونریزی سے روکے۔

صدر مملکت نے جنوبی افریقہ کی جانب سے معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے کے جرات مندانہ مؤقف کو سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481