اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نماز کے دوران امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

نماز کے دوران امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما میں تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

 

پشاور کے علاقے حیات آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

اطلاعات ہیں کہ امام مسجد کو منافق کہنے پر نمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہرنکال دیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 

حیات آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے پر

 

حلقہ این اے 27 خیبر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے

 

اور امام مسجد کو سابق وزیر اعظم کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

 

اقبال آفریدی ویڈیو میں یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں ، سیاست کی بات کیوں کی۔

 

امام مسجد نے اقبال آفریدی کو جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے۔

 

اطلاعات ہیں کہ امام مسجد کو منافق کہنے پرنمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہرنکال دیا۔

 

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد کے درمیان تنازع کھڑا ہوا تھا تاہم نمازیوں کی مداخلت پرتنازع ختم ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481