اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وفاقی حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی

وفاقی حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی،قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں بھی یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

 

میں 7 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے،گزشتہ 12 روز میں عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر 37 سینٹ فی بیرل اضافہ ہوا

 

جس کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 77.78 ڈالر سے بڑھ کر 82.15 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق یکم فروری سے پٹرول 7 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے،

 

اوگرا اور وزارت پٹرولیم نے قیمتوں سے متعلق ورکنگ شروع کر دی، اوگرا 31 جنوری تک قیمتوں سے متعلق حتمی سفارشات بھجوائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے کی وجہ سے

 

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم اضافہ متوقع ہے بصورت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہو سکتا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481