اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردار مہتاب کے چیف سپورٹر ڈاکٹر جہانگیر کی گرفتاری اور رہائی

سردار مہتاب کے چیف سپورٹر ڈاکٹر جہانگیر کی گرفتاری اور رہائی

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)ایبٹ آباد معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر کو پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے 30 جنوری تک ضمانت دے دی اورڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور ڈی پی او ایبٹ آباد کو آئندہ پیشی کیلئے نوٹسسز جاری کر دیئے ہیں

 

۔پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر سابق وزیر اعلی و گورنر خیبر پختونخواہ و امیدوار این اے 16 سردار مہتاب احمد خان کے قریبی دوست ہیں۔ رات گئے ڈاکٹر جہانگیر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

 

تاہم لوہر کورٹ کے احاطہ عدالت سے ڈاکٹر جہانگیر پولیس کا چکما دے اپنے وکلاء سمیت پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ پہنچ گئے ۔جہاں پر ان کے وکلاء نے اس گرفتاری کو چیلنج کر دیا۔

 

جس پر عدالت نے 30 جنوری تک انہیں ضمانت دے دی۔ڈاکٹر محمد جہانگیر نے این اے 16 میں آزاد امیدوارسردار مہتاب احمد خان کے چیف سپورٹر ہیں ۔

 

ڈاکٹر جہانگیر کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیاتھا ۔ڈاکٹر جہانگیر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے ممبر بھی ہیں

۔عدالتی بیلف نے ڈاکٹر جہانگیر کی برآمدگی کیلئے میرپور تھانے پر چھاپہ زنی کی تھی ۔ میرپور پولیس کی پرائیویٹ گاڑی میں ڈاکٹر جہانگیر کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی

 

شہریوں نے گاڑی کا تھانے کے گیٹ سے نکلتے ہی گھیراو کر لیا تھا ۔ پولیس نے گرفتار ڈاکٹر جہانگیر کو دوسری گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا

 

ڈاکٹر جہانگیر نے دو روز قبل پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے جمعرات کے روز ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ۔جو 30 جنوری تک منظور کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481