اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی حافظ عثمان گرفتاری سے بچ گئے

شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی حافظ عثمان گرفتاری سے بچ گئے

مری کی انتخابی سیاست میں اختلافات پر پہلی بار مقدمات اور نوٹسز تک نوبت پہنچ گئی۔

 

لیگی اُمیدوار کی حمایت نہ کرنے پر سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی حافظ عثمان زیر عتاب آ گئےجسے شاہد خاقان نےاپنےخلاف کارروائی قراردیا ہے۔

 

سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ان کے آبائی علاقے سے تعلق رکھنے والے نواز لیگ پنجاب کے نائب صدرحافظ عثمان عباسی کو اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھجوا دیا گیا

 

جس پر انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہو کر ضمانت کرائی۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عثمان میرے بھائی ہیں۔ہم 40 سال سے اکٹھے سیاست کر رہے ہیں ۔

 

ان کو نوٹس بھیجنے کا مطلب مجھے نوٹس بھیجا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر دباؤ ڈالنے کے لیے پرچے کرنا اور ڈالے بھجوانا کسی کے لیے مفید ثابت نہیں ہوگا

 

۔اب بھی وقت ہے کہ الیکشن کو متنازعہ ہونے سے بچائیں۔سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ الیکشن میں دو ہفتے رہ گئے ہیں

 

مگر انتخابی مہم کہیں نظر نہیں آرہی۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی کو یقین نہیں آ رہا کہ الیکشن ہو رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ وہ 8 فروری کے الیکشن میں کسی لیگی امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے

 

جبکہ عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ وہ کسی آزاد امیدوار کی حمایت کر سکتے ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے سابق معاون خصوصی حافظ عثمان خود بھی نواز لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے تھے

 

تاہم انہیں کامیابی نہیں ہوئی جبکہ وہ مبینہ طور پر پی پی 6 مری سے لیگی امیدوار صوبائی اسمبلی بلال یامین کے مخالف امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔

 

بعض ذرائع کا دعوی ہے کہ بلال یامین نے ہی اپنے قریبی عزیز کے ذریعے انہیں اینٹی کرپشن سے نوٹس جاری کرایا۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عثمان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک عجیب و غریب اور مبہم قسم کا نوٹس انٹی کرپشن سے بھجوایا گیا ہے

 

جس میں شکایت کنندہ کا نام بھی درج نہیں۔یہ دباؤ میں لانے کی کارروائی ہے لیکن ہم قانونی طریقے سے مقابلہ کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481