اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں 14بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے

پنجاب میں 14بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 979 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 14بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔

ان ہلاکتوں کے بعد رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں صوبے میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی تعداد 208 ہوگئی جبکہ اس دوران نمونیا کے کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 10 ہزار 520 تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف لاہور میں 197بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی، جبکہ اس دوران لاہور میں 2 بچے نمونیا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

رواں سال کے پہلے 24 دنوں میں لاہور میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد ایک ہزار 570 ہوگئی ہے، اس دوران لاہور میں نمونیا سے47 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481