اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھاری گیس بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں

مری ،سوئی گیس بلوں میں اضافہ، کمرشل اور گھریلو صارفین شدید مشکلات سے دوچار

سوئی گیس کے بھاری بھر کم بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں۔ غریب اور کم آمدن افراد کے سوئی گیس کے بل ادا کرنا ناممکن ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نومبر میں  گیس کے بل اوسطا” 800 روپے ماہانہ سے کم تھے، اچانک دسمبر کے بلوں میں کئی سو فیصد سے زائد اضافے کے باعث  8 سے20 ہزار  تک  سےبھی زائد بل آئے ہیں جس سے صارفین شدید پریشانی سے دو چار ہو گئے ہیں.

گھریلو صارفین کے بلوں میں ایک ہزار روپے فکسڈ ٹیکس،جنرل سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکس لگا کر ہزاروں روپے کے بل بھیج دئیے گئے ہیں جو دو سو فیصد سے بھی زائد اضافہ ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی اب غریب لوگوں کے بس کی بات نہیں رہی ۔اگر سوئی گیس کے بلوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو وہ گیس کے کنکشن منقطع کرانے پر مجبور ہوں گے ۔

Hefty gas bills have drawn consumer outcry,بھاری گیس بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481