اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک افغان مذاکرات کامیاب،طورخم بارڈر پر 10 روز بعد بحال

پاک افغان مذاکرات کامیاب،طورخم بارڈر پر 10 روز بعد بحال

پاک افغان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم بارڈر کو 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔

یاد رہے کہ طورخم بارڈر ڈرائیور پر پاسپورٹ ویزہ شرط لاگو کرنے کے سلسلے میں بند کیا گیا تھا۔

10 روز مسلسل بند رہنے کے بعد آج گیارہویں دن کامیاب مذاکرات ہونے پر طورخم گیٹ دو طرفہ تجارت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات کیلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے،

یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

سرحدی گزرگاہ کھلنے کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔

واضح رہے کہ بارڈر کی بندش کے دوران دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی رہیں

 

جس سے گاڑیوں میں موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481