اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن عامہ کے حالات قابو میں ہیں، اکبر ناصر خان

اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن عامہ کے حالات قابو میں ہیں، اکبر ناصر خان

آئی جی پولیس اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے اسکولز اور کالجز سے متعلق کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں،

اسلام آباد میں سیکیورٹی اور امن عامہ کے حالات قابو میں ہیں۔

ایک بیان میں اکبر ناصر خان نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کے ذریعے آپ سے منسلک رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی اجتماعات پر پوری طرح پابندی ہے،

اس وقت حالات ایسے نہیں کسی خوف سے اسکولز، کالجز اور معمولات زندگی بدلیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں ایسی کوئی صورت حال نہیں ہے کہ زندگی متاثر ہو سکے،

ارد گرد کا خیال رکھیں، ہمارے سوشل میڈیا سے منسلک رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی 3 جامعات سیکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بحریہ، ایئر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو بند کرنے کے احکامات آج جاری ہوئے ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481