اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹ کی تصدیق کیسے کرسکتے ہیں؟

رجسٹرڈ ووٹرز اپنے ووٹ کی تصدیق کیسے کرسکتے ہیں؟

پاکستان میں انتخابی میلہ سجنے میں اب بس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔

 

8 فروری کو تمام پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کرکے، اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنا منتخب نمائندہ اسمبلیوں میں بھیجنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
ذرا ٹھہریے کیا آپ نے یہ معلوم کیا ہے کہ آپ کا ووٹ رجسٹرڈ ہے؟ کیا آپ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں
اگر نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ووٹ کی تصدیق کرنا بے حد آسان ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ویب سائٹ کے مطابق ووٹنگ لسٹ میں اپنی رجسٹریشن چیک کرنے کے دو طریقے ہیں۔

ان میں سے ایک انتہائی آسان طریقہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلومات لینا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نادرا کے تعاون سے عوام کو ایس ایم ایس سروس فراہم کررہا ہے جس کے ذریعے شہری اپنے ووٹ کی رجسٹریشن چیک کر سکتے ہیں۔

اس کیلئے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر ارسال کریں، آپ کے ووٹ سے متعلق تمام معلومات جیسے انتخابی علاقے کا نام، بلاک کوڈ اور سیریل نمبر وغیرہ بذریعہ ایس ایم ایس آپ کو فوری طور پر حاصل ہوجائیں گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481