اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کرنے کیلئے لڑ رہا ہوں،بلاول

الیکشن نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کرنے کیلئے لڑ رہا ہوں،بلاول

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن کرنے کیلئے لڑ رہا ہوں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 4 بار نہیں صرف ایک بار موقع چاہئے

، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو تمام مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے، باقی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں

ہم آپس میں لڑتے رہیں گے تو ملک مخالف اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی معاہدے کے ایجنڈے میں گالم گلوچ، نفرت کی سیاست نہیں، کارکنوں سے درخواست ہے آپ نے گالی گلوچ کی سیاست نہیں کرنی

ہر ضلع میں یونیورسٹی بناؤں گا تاکہ طلبہ کو سفر کے اخراجات نہ کرنے پڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں تقسیم پھیلی ہوئی ہے، بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپنے منشور کو لیکر پورے ملک کے دورے کر رہا ہوں

گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست ہمارے منشور میں نہیں، مجھے 4 بار نہیں ایک بار موقع دیں، وعدے پورے کروں گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہمیں موقع دیا گیا تو خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے، کسان کارڈ لائیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کسانوں کو فصل کی قیمت ملے گی

فصل میں نقصان ہوا تو چھوٹے کسانوں کو پیسے دیئے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481