اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان اور چین علاقائی امن، عوام کی خوشحالی کے مشترکہ حامی ہیں: آرمی چیف

پاکستان اور چین علاقائی امن، عوام کی خوشحالی کے مشترکہ حامی ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن، استحکام اورعوام کی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حامی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، چینی نائب وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمائے ہوئے اہم شراکت دار ہیں،

پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں، سی پیک منصوبوں کے لئے حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین کے نائب وزیر خارجہ کے مؤقف کو سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481