اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردار مہتاب نے نوازلیگ کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

549fe362 7e2d 4793 91b6 4ed34bd9f6ab

بکوٹ (نوید اکرم عباسی) سابق وزیرِ اعلٰی وگورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ نوازلیگ سوداگروں کی جماعت بن چکی ہے جس پارٹی کی بنیاد رکھی، اس سے نکالنے کے نوٹس دینے والوں کو معلوم نہیں کہ ہم پہاڑوں کے غیرت مند کسی آمرکے سامنے نہیں جھکے تو ان کے سامنے کیا جھکیں گے۔وہ اتوار کے روز قومی اسمبلی  کےحلقہ این اے 16 ایبٹ آباد میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنی انتخابی مہم کے دوران سرکل بکوٹ کے مرکزی گاؤں بکوٹ شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب  کر رہے تھے۔

سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں وعدے اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کرنے والے ٹھگ اور فراڈ ہوتے ہیں، میں عملی کاموں پر توجہ دیتا ہوں۔ میرا ماضی گواہ ھے کہ سرکل بکوٹ 1985سے قبل کس قدر پسماندہ تھا اورمیرے جو منصوبے جہاں تھے اب بھی وہیں ہیں، انہیں کسی نے آگے نہیں بڑھایا۔

سردار مہتاب نے کہا کہ ہم پہاڑوں پر بسنے والے کسی کے غلام نہیں کہ کوئی مالشی پالشی ہمیں دباؤ میں لائے۔ میں نے پرویز مشرف کی آمریت میں تین سال قید کاٹی۔ غلاموں کی طرح نہ سرجھکایا نہ دباؤ میں آیا اور نہ ہماری روایت ہے کہ ہم کسی کی غلامی قبول کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف باتیں کرنے والوں کو 8 فروری کے الیکشن میں پتہ لگ جاۓ گا آج ان کا ٹکٹ لینے کے لئے کوئی تیار نہیں۔

سردار مہتاب نے کہا کہ میں نے جس جماعت کو اپنی زندگی کے بہترین سال دیے اب وہ جماعت سوداگروں کی جماعت بن چکی ہے۔ میں نے نہ تو ٹکٹ مانگا اور نہ خوشامد کی، میرا ٹکٹ میری پارٹی میرے پہاڑوں پر بسنے والے یہ غیرت مند  میرے ساتھی بزرگ اور نوجوان ہیں ہم سب نے مل کر ان لٹیروں سے ملک کو بچانا ہے اور ان کی سیاسی اجارہ داری بھی ختم کرنی ہے۔

اس موقع پر سردار حسیب عباسی ایڈوکیٹ، نائب ناظم نگری بالا سردار صادق ،چیئرمین ویلج کونسل بکوٹ درویش آباد زراب عباسی، افتخار عباسی ودیگر نے  بھی خطاب کیا اس سے قبل شاندار ریلی اور پروگرام کا انعقاد چیئرمین سیف اللّہ عباسی ۔معیاد عباسی ودیگر نے کیا۔ ان کی معاونت سردار آفتاب، کرم داد عباسی اور مہتاب عباسی نے کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481