اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پارٹی سے نکالے جانے پر سردار مہتاب عباسی کا رد عمل سامنے آگیا

پارٹی سے نکالے جانے پر سردار مہتاب عباسی کا رد عمل سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سردار مہتاب احمد عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

 

پارٹی سے نکالنے پر سردار مہتاب کا کہنا ہے کہ اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پرواہ نہیں کی۔

صدر ن لیگ شہباز شریف کی جانب سے پارٹی سے نکالے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے مہتاب خان نے کہا کہ پہلے سے ہی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں،

ن لیگ کے ٹکٹ کا درخواست دہندہ نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ سمجھوتوں کی سیاست کا وقت نہیں رہا، اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پرواہ نہیں کی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن نے سینئر رہنماء سردار مہتاب عباسی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔

سردار مہتاب عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالا گیا۔ جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 

واضح رہے کہ ایک روز قبل ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ ہوا تھا،

 

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیراعلی سردار مہتاب احمد خان نے این اے 17 میں اپنے 35 سال کے

حریف سابق وفاقی وزیر امان اللہ خان جدون کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی خان جدون کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔

سردار مہتاب احمد خان این اے 16 ایبٹ آباد 1 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں

 

جبکہ ایبٹ آباد کے صوبائی حلقوں سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔

سردار مہتاب احمد خان حلقہ این اے 16 سے سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی جو پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہیں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481