اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قوموں کے زوال کی وجوہات

main qimg 2885b5f836e51782fd003a044035b43d pjlq

اگرچہ قوموں کے زوال کی کسی ایک وجہ کی نشان دہی بہت مشکل کام ہے لیکن تاریخی حقائق کا جائزہ لینے سے ہمیں علم ہوتا ہے کہ درج ذیل عناصر کسی بھی قوم یا تہذیب کے زوال میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔۔۔

  • جہالت اور گمراہی
  • لیڈر شپ
  • معاشی بد انتظامی، فضول خرچی، عیاشی
  • سیاسی عدم استحکام
  • معاشرتی بگاڑ
  • بیرونی طاقتیں

 

اگر ہم مغلیہ سلطنت کے زوال پر ایک نظر ڈالیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ یورپ میں اس وقت جامعات بن رہی تھیں۔ نئی نئی تحقیقات ہو رہی تھیں، جن کے نتیجے میں ایجادات نو سامنے آ رہی تھیں۔۔۔۔۔

لیکن مغلوں نے بدلتے وقت کے تقاضوں کو بری طرح نظر انداز کیا۔ 

آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا زیادہ وقت شعر و سخن کے لیے صرف ہوتا حالانکہ ضرورت اس امر کی تھی کہ وہ امور سلطنت پر بھرپور توجہ دے کر اندرونی خلفشار کا خاتمہ کرتا تاکہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کی راہ ہموار ہوتی۔ لیکن مغلوں کی کمزور اور عاقبت نا اندیش لیڈر شپ، انتظامی نااہلی، معاشی چیلنجوں، فوجی ہزیمتوں، اور فرقہ وارانہ اور گروہی تقسیم نے زوال کے عمل کی رفتار کو بہت تیز کر دیا۔ بیرونی حملوں کی وجہ سے عوام کا سلطنت پر سے اعتماد اٹھ گیا۔ اندرونی خلفشار نے مزید بیرونی حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کی۔ مختلف علاقوں کے ذمہ داران نے خود مختاری کا اعلان کر دیا۔ معاشی مسائل، سیاسی عدم استحکام اور اندرونی خلفشار نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو موقع فراہم کیا کہ وہ مغلیہ سلطنت کاخاتمہ کر دے۔ اور یوں 1857 کی ناکام جنگ آزادی کے بعد مغلیہ سلطنت کا خاتمہ ہوا اور ہندوستان پر ایسٹ انڈیا کمپنی کے بجائے برطانوی سامراج نے قبضہ کر لیا۔

راشد عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481