اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوازلیگ پرخوش آمدی ٹولہ مسلط ہوگیا۔سردار مہتاب کاالزام

8815fd94 df01 42d3 aea7 8f7ec39fc327

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) سابق گورنر و وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پر خوش آمدی ٹولہ مسلط ہو گیا،اس لئے پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔

پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ہمارے پڑوسی ممالک ایران اور افغانستان بھی ہماری سرحدوں پہ حملہ آور ہیں.ملک تشویش ناک صورت حال سے گزر رہا ہے ۔وہ بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد انتخابی مہم کے حوالے سے گلیات کے گیٹ وے سیاحتی مقام ہرنو میں اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

 

سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ میں گزشتہ 10 برس سے انتخابی سیاست سے کنارہ کش تھا مگر جب میں نے دیکھا کہ دنیا کا پانچواں بڑا ملک جو ایٹمی پاور بھی ہے اس کے اندر سیاست میں ایسے لوگ آگئے ہیں جو سیاست کو کاروبارسمجھتے اور سرمایہ کاری کرتے ہیں جبکہ پارلیمان کوئی اور چلا رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ اس مایوسی سے عوام کو نکالنے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے مسلم لیگ نواز کا بانی رکن ہونے کے باوجود دل برداشتہ ہو کر اس جماعت کو بھی چھوڑ دیا کہ جہاں خوشامد کرنے والا ٹولہ ذاتی مفادات کے لیے سیاست کر رہا ہو اور جمہوریت کے لیے حقیقی کردار ادا کرنے والے کنارہ کش ہوتے جا رہے ہوں تو میں کسی بھی سیاسی جماعت کے کے پلیٹ فارم سے آنے کے بجائے ازاد حیثیت میں آپ کے پاس آیا ہوں۔ سیاسی جماعتوں میں راہنماؤں کو بت بنا کر پوجا اور چاپلوسی کی جاتی ہے۔ ایسے حالات میں ملک کی خدمت نہیں ہو سکتی۔

سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دوسرے عوامل مل کر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں اور غریب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ سردار مہتاب نے کہا کہ جو آپ کے ووٹ لے کر ترقیاتی کاموں کا احسان جتاتا ہے اور آپ کو ٹھیکے دار مافیا کے حوالے کر دیتا ہے ،ان لوگوں سے جان چھڑانے کا وقت آ گیا ہے. ترقیاتی کام آپ پہ احسان نہیں ہوتے وہ اپ کا حق ہوتا ہے۔اس موقع پر حاجی جاوید خان جدون، سردار محمد اکرم، سردار شجاع احمد سابقہ تحصیل نائب ناظم ایبٹ آباد ۔ صدر پریس کلب ایبٹ آباد راجہ ہارون ۔سردار حسیب عباسی ایڈوکیٹ ۔حماد شاہ ایڈووکیٹ ۔سردار بابو افسر، راجہ عمران، امجد ستی، سردار حارث، و دیگر نے بھی موجود تھے ، بانڈی میرا، چہان، بگنوتر، سربھنہ، سمیت گلیات کے دیگر علاقوں کے عمائدین نے بھی شرکت کی.

PMLN dominated by flatterers . Sardar Mehtab accuses,نوازلیگ پرخوش آمدی ٹولہ مسلط ہوگیا۔سردار مہتاب کاالزام


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481