اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران سے کشیدگی،پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی

ایران سے کشیدگی،پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی

 

کراچی: ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورت حال کے تناظر میں پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

 

پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی شروع کردی۔

 

اس سلسلے میں مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

 

تازہ صورت حال کے پیش نظر مغربی سمت  سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مغرب سے پاکستان کی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت موصول ہوئی ہے۔

 

ائر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کی ہدایات ملی ہیں۔

اس قبل پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کبھی نہیں ہوئی۔

 

تاحال پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے ۔

 

ائر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو تاحال ایران کے لیے فضائی حدود کی بندش کے متعلق کوئی ہدایت نہیں ملی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کمرشل پروازوں کی بندش کی بھی فی الحال کوئی ہدایت نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481