اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا

 

جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز،آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

 

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ کی دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں،

 

ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے،

 

ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

 

اجلاس کے دوران بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے،

 

مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا،

 

یہ بھی پڑھیں  بانی پی ٹی آئی سمیت اہم قیادت الیکشن سےباہر 

 

تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ میں کہا کہ الیکشن کے لیے وفاقی سطح پر کنٹرول روم بنا دیئے گئے ہیں، تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں،

 

الیکشن کمیشن کی معاونت اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں عمر حمید کا استعفیٰ منظور، سید آصف حسین نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ادارے یا پولنگ سٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،

 

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی سخت مانیٹرنگ ہو گی

اور ملک بھر میں انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481