Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پلان سی تیار ہے، 8 فروری کو سامنے آئے گا، عمران خان

پلان سی تیار ہے، 8 فروری کو سامنے آئے گا، عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پلان سی تیار ہے اور 8 فروری کو سامنے آگئے، حکومت جانے کے بعد جنرل باجوہ سے 2 مرتبہ ملا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت

 

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت گرائے جانے کے باوجود جنرل باجوہ سے مذاکرات کیے، جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن مسائل کا حل ہیں، جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ اچھے غلاموں کی طرح سائفر کی بات نہ کرو ورنہ کیسز کی بارش ہوگی، حکومت گرانے کی سازش کو ایکسپوز کرنا غداری ہے؟۔

 

چیف جسٹس مسلمان ہیں

عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس مسلمان ہیں اور مسلمانوں کے بارے میں اللہ تعالی نے کہا ہے کہ دشمنوں سے اتنی بھی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو،قران سب کے لیے ہے اور ہمارا کام ہے یاد کروانا،انصاف کے نظام پر یقین نہیں ہے ،چاہتا ہوں ٹرائل لائیو دکھایا جائے، قوم کو پتہ چلے کہ کیا ہو رہا ہے۔

 

سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا

 

سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، 9 مئی واقعات میں عورتوں اور بچوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، کیپیٹل ہل واقعہ میں سی سی ٹی وی کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا، کور کمانڈر ہاؤس اسلام آباد ہائیکورٹ اور جی ایچ کیو کی سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی،لوگ بے وقوف نہیں وہ جانتے ہیں کہ فوٹیج چوری کرنے کے وسائل کس کے پاس ہیں، 9 مئی لندن پلان ایگریمنٹ کا حصہ ہے۔

 

لوگوں کو اغواء کر کے تشدد کیا جاتا ہے

 

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو اغواء کر کے تشدد کیا جاتا ہے اور اگر وہ نہیں مانتے تو آئی سی یو پہنچ جاتے ہیں، الیکشن کمیشن پولیس ایف ائی اے سب لندن ایگریمنٹ کا حصہ ہیں،پی ٹی آئی کی پہلے اور دوسرے درجے کی قیادت کو اڑا دیا گیا انتخابی نشان لے لیا گیا، 8 فروری کو انہیں جھٹکا لگنے والا ہے اور یہ ڈرے ہوئے ہیں، پبلک کو نہیں روکا جا سکتا ،پلان سی بھی موجود ہے اور ایک اور پلان بھی بنا ہوا ہے، سیاسی استحکام کے لیے صاف اور شفاف انتخابات ضروری ہیں۔

 

ملک صرف سرمایہ کاری سے اس دلدل سے نکل سکتا ہے

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک صرف سرمایہ کاری سے اس دلدل سے نکل سکتا ہے جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں،ایک کروڑ بیرون ملک پاکستانی ہیں جن کی سرمایہ کاری سے یہ ملک اُٹھ سکتا ہے، ہم کہہ کہہ کر تھک چکے ہیں کہ 9 مئی واقعات پر آزادانہ انکوائری کروائی جائے، کبھی فوج کے خلاف کچھ نہیں کیا،جب مجھ پر گولیاں چلی ہم نے اس وقت بھی کچھ نہیں کیا، کئی لوگوں پر اتنا ظلم کیا گیا کہ وہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو گئے،کئی لوگوں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کیا، بیرسٹر گوہر کے گھر کے دروازے توڑ کر بھی گھر میں گھس گئے۔

 

شیخ رشید نے بڑا ساتھ دیا

عمران خان نے پرانے دوست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے بڑا ساتھ دیا، پارٹی کے اندر سے دباؤ تھا کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کی انہیں ٹکٹ نہیں دیا جا سکتا، میرا یا بشرا بی بی کا طاقت ور حلقوں میں کسی سے رابطہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے وہ حرکتیں کی جو آج تک کسی نے نہیں کی، بزدل دشمن کی کوئی اخلاقیات نہیں ہوتی وہی حرکتیں الیکشن کمیشن نے کی، لوگ جب فیصلہ کر لیتے ہیں پھر جو مرضی پروپگینڈا کیا جائے کامیاب نہیں ہوتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481