اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ن لیگ مخالفین کو پچ آؤٹ کرنا اور اکیلے ہی میدان میں کھیلنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو

ن لیگ مخالفین کو پچ آؤٹ کرنا اور اکیلے ہی میدان میں کھیلنا چاہتی ہے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن قریب ہیں ہم سازشوں کو ناکام کرکے عوام کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے صوبائی امیدواروں کو تیر کے بجائے علیحدہ انتخابی نشانات دیئے گئے ہیں، ہم اس فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اور عدالت بھی جائیں گے، اب انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے، آئیں ہمارا ساتھ دیں، پیپلزپارٹی ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کی غلط فہمی رکھنے والوں کو نقصان ہوگا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہیں اور اب ہمیں انتخابات بہت قریب نظر آرہے ہیں، ہماری انتخابی مہم کافی عرصے سے جاری ہے اور پی پی نے معاشی معاہدہ عوام کے سامنے رکھ کر ان سے ساتھ مانگا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی بات کررہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے، عوام نئی سیاست اور نئی سوچ کا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اب جمہوری جماعت نہیں رہی، وہ مقابلہ نہیں مخالفین کو پچ آؤٹ کرنا اور اکیلے ہی میدان میں کھیلنا چاہتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481