اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائفر کیس ٹرائل لائیو ہونا چاہیے، پتہ چلے وفا دارکون ہے،شاہ محمود قریشی

سائفر کیس ٹرائل لائیو ہونا چاہیے، پتہ چلے وفا دارکون ہے،شاہ محمود قریشی

لاہور: رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’’درخواست کرتا ہوں کہ سائفر کیس کے ٹرائل کو لائیو دکھایا جائے،

 

سب کو پتہ چلے کہ ملک کا وفادار کون ہے اور بے وفائی کس نے کی۔‘‘

 

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سائفر کا کیس عالمی نوعیت کا کیس ہے،

 

عالمی میڈیا سماعت سننے کے لیے آنا چاہتا ہے تو کیوں آنے نہیں دیا جا رہا، الزام ہے کہ ہم نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا۔

 

’’اگر ہم قصوروار ہیں تو دنیا کو پتہ چلنا چاہیے‘‘

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ہم قصوروار ہیں تو دنیا کو پتہ چلنا چاہیے، عمران خان صرف شفاف انتخابات کا مطالبہ کر رہا ہے، ’’بلا‘‘ چلا گیا

 

جس سے اس الیکشن کا جنازہ نکل گیا ہے۔ عمران خان کہتا ہے کہ آخری گیند تک لڑوں گا۔

 

انہوں نے کہا کہ میں اگر ’’لوٹا‘‘ بن جاتا تو آج منظور نظر ہوتا، ارینج اور انجینئرڈ الیکشن قبول نہیں کیے جائیں گے،

 

خیبر پختونخواہ ہاؤس میں پارٹی الیکشنز کروائے گئے جسے تسلیم نہیں کیا گیا، اگر پارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کرنا تھا تو 6 ماہ تک فیصلہ کیوں لٹکایا گیا۔

’’ہم جیل کی کوٹھڑیوں میں ہیں پھر بھی ان کی ٹانگیں کانپی ہوئی ہیں‘‘

رہنما پی ٹی آئی کے مطابق ہم جیل کی کوٹھڑیوں میں ہیں پھر بھی ان کی ٹانگیں کانپی ہوئی ہیں،

 

عامر کیانی عمران اسماعیل علی زیدی محمود مولوی تنویر الیاس جیل میں ملنے آئے، کہا گیا کہ عمران خان اور پی ٹی ائی کو چھوڑ دو، تحریک انصاف کا جھنڈا اٹھانا جرم نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جو عمران خان کو باہر دیکھنا چاہتے ہیں وہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں،

 

جیل میں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتا، میں اور عمران خان قید تنہائی میں ہیں، تین روز قبل بہنوئی کا انتقال ہوا جنازہ تک پڑھنے نہیں دیا گیا۔

’’عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مگر مورخ کا قلم کوئی نہیں روک سکتا‘‘

 

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جاتے، آئین کی پاسداری اور شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں،

 

ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ ہمیں ’’بلا‘‘ نہیں دیں گے، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں مگر مورخ کا قلم کوئی نہیں روک سکتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481